Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھائی لینڈ میں کرین گرنے سے کم از کم 22 ہلاک، 80 زخمی

حادثہ چین کی مدد سے جاری ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے مقام پر پیش آیا

تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں ایک ہیوی کرین گرنے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرین گر کر ایک مسافر ٹرین پر جاگری، جس کی وجہ سے ٹرین پٹری سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے آگ لگ گئی۔

پولیس چیف کے مطابق 22 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہیں، انہوں نے تشویش ناک حالت میں موجود افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔

حادثہ 5.4 ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے مقام پر پیش آیا، جو چین کی مدد سے تھائی لینڈ میں بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ میں تباہ کن بارشیں؛ 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 33 افراد ہلاک

یہ منصوبہ 2028 تک بنکاک کو چین کے شہر کنمنگ سے لاوس کے ذریعے جوڑنے کے لیے بنایا جا رہا ہے، جو چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” انفراسٹرکچر منصوبے کا حصہ ہے۔

ٹرین بنکاک سے اوبن رچستھانی صوبے جا رہی تھی، جس میں 195 مسافر سوار تھے۔ حکام ہلاک شدگان کی شناخت کر رہے ہیں اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی ریل کا موجودہ نیٹ ورک تقریباً 5,000 کلومیٹر پر محیط ہے، لیکن خراب حالت کی وجہ سے لوگ زیادہ تر سڑک کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

چین کی مدد سے جاری یہ منصوبہ مکمل ہونے پر 600 کلومیٹر ہائی اسپیڈ ریل بنکاک 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں صنعتی اور تعمیراتی حادثات عام ہیں، کیونکہ حفاظتی قوانین پر عملدرآمد اکثر غیر مؤثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جان لیوا حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version