ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے امریکا مفاہمتی یادداشت پرعمل کرےگا توہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پوراکریں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران غیرمعقول دھمکیوں اوربے بنیاد الزامات کے جواب میں سخت ردعمل دے گا ہمارا مؤقف ہے فیصلے کرتے وقت عقل ودانش اور انسانی وقارکو بنیاد بنایاجائے۔
مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ عمل کاوقت آیاتوایران فیصلہ کن اوربےخوف اندازمیں اپنادفاع کرےگا۔
اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے جَلد جاری کر دیے جائیں گے۔
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی رقوم میں سے آدھی رقم واپس ایران منتقل کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت موجودہ مذاکرات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سامنے آ رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے اور معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔




















