Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا جوابی وار؛ امریکی فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل داغنے کا دعویٰ

اصفہان، تہران، تبریز اور خرم آباد سے امریکی فوجی اڈوں کی جانب درجنوں میزائل داغے گئے

ایران نے امریکی فورسز کی جانب سے 5 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے بعد جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی کے جواب میں اردن کے علاقے ’’الازرق‘‘ میں قائم امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اردن کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر مبینہ میزائل حملے کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تاہم روسی میڈیا کے مطابق اردن میں موجود امریکی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے فعال ہوگیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اصفہان، تہران، تبریز اور خرم آباد سے امریکی فوجی اڈوں کی جانب درجنوں میزائل داغے گئے جبکہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر 2 درجن سے زائد میزائل فائر کیے گئے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب پاسداران انقلاب نے 2 روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو 2 مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ادھر ایرانی بحریہ نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں سے آئل ٹینکروں کے عملے کو انخلا کی وارننگ بھی جاری کی ہے جہاں امریکی اہلکاروں کی موجودگی بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version