امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے خام تیل لے جانے والے 5 ایرانی بحری جہاز تباہ کردیے۔
سینٹکام کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب پاسداران انقلاب نے 2 روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو 2 مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز نے ایرانی میزائل حملوں کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جبکہ واقعے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
CENTCOM forces destroyed five Iranian crude oil carriers, Sept. 8, after the Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) targeted a U.S. Navy warship with ballistic missiles twice over the past two days. The U.S. warship successfully evaded the attempted Iranian attacks and… pic.twitter.com/Gi8a2tloN1
— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 8, 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے اپنے آئل ٹینکرز سے محروم ہونا پڑے گا۔
امریکی فوج کے مطابق ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کے خلاف کارروائی امریکی جنگی بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کا جواب ہے۔
