Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا؛ سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب

بھارتی اسپیکر اور ارکان اسمبلی نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

بھارت میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی اور کرتارپور راہداری کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مئی 2025 سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر تاحال پابندی عائد ہے۔

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے پاکستان میں ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں دعوت پر شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مجھے فرانس اور جاپان نہیں جانے دیتی تو پاکستان کیسے جانے کی اجازت کیسے دے گی؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی اسپیکر اور ارکان اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا، بھگونت مان نے اسمبلی کے ہمراہ کرتارپور اور ننکانہ صاحب حاضری کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

وزارتِ خارجہ پاکستان بھارت کے جانب سے کرتارپور راہداری بند ہونے کے باوجود بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کیلئے تیار ہونے کا اعلان کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version