Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران پر نئے حملوں پر غور کررہے ہیں، شاید کل ہی شروع کردیں، امریکی صدر ٹرمپ

‘ایران اب بھی معاہدہ کر کے مزید فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے’

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر نئے حملوں پر غور کر رہا ہے اور ممکن ہے کہ فوجی کارروائی کل ہی شروع کر دی جائے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب بھی معاہدہ کر کے مزید فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے۔ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ آیا وہ معاہدے کی پاسداری کرے گا یا نہیں۔

صحافی کی جانب سے ایران پر حملے کا فیصلہ کیے جانے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اگر فیصلہ کرچکا ہوں تو کیا آپ کو بتاؤں گا کہ حملہ کرنے جارہا ہوں؟

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو مستقل طور پر جوہری ہتھیار کی تیاری سے روکنا مقصد ہے، بی 2 بمبار طیاروں سے کی جانے والی کارروائی دیرپا نتائج کیلئے کافی نہیں تھی، ممکن ہے ایران معاہدہ کر لے یا شاید مجھے یہ مکمل ختم کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version