امریکی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک قیادت مشکلات کا شکار ہے، چک شومر اور حکیم جیفریز کی مخالفت بڑھ گئی ہے۔
حکیم جیفریز ایک جنگی مجرم کے مواخذے پر ووٹ دینے کے لیے ڈیموکریٹ ارکان کو اکٹھا نہ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
ڈیموکریٹک سپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکیم جیفریز کو ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر بنانے کی حمایت کیوں کریں؟ انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
سینیٹر برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی قیادت کے لیے چک شومر کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ایوانِ نمائندگان میں حکیم جیفریز کو بھی بعض ترقی پسند کارکنوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔
واشنگٹن میں منگل کو نیوز کانفرنس کے دوران برنی سینڈرز نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو نئی قیادت اور ایسی معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو محنت کش خاندانوں کے حالات بہتر بنائیں۔
ان کے ساتھ موجود مشی گن کی ڈیموکریٹک سینیٹر ایلیسا سلاٹکن نے کہا کہ وہ کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ اس وقت کریں گی جب وہ نئی اکثریت کے لیے اپنا واضح منصوبہ پیش کرے گا۔
مشی گن سے نو منتخب سینیٹر عبدل السید اور دیگر ترقی پسند رہنماؤں نے میری لینڈ کے سینیٹر کرس وین ہولن کو شومر کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی ترغیب دی ہے لیکن وہ آئندہ صدراتی الیکشن میان امیدورا بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
وین ہولن کا کہنا ہے کہ وہ ساتھی سینیٹروں سے بات کر رہے ہیں۔ 11 نومبر تک کسی امیدوار نے شومر کے مقابلے میں باضابطہ طور پر میدان میں آنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔ شومر نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہے۔
ادھر ایوانِ نمائندگان میں بعض ترقی پسند کارکن چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس اسپیکر کے لیے حکیم جیفریز کی جگہ کسی اور کو آگے کریا جائے، تاہم جیفریز کو الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، ٹیکساس کے گریگ کیسر اور رو کھنہ سمیت کئی نمایاں ترقی پسند ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ اب تک ان کے مقابلے میں بھی کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔
ڈیموکریٹک سپوٹرز اور ووٹرز کی جانب سے شومر اور جیفریز کے ساتھ نیو جرسی کے سینیٹر کوری بُکر کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ بُکر سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی قیادت کا انتخاب رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے جبکہ ایوانِ نمائندگان جنوری میں نئی کانگریس کے آغاز پر اپنے اسپیکر کا انتخاب کرے گا۔




















