Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی موسم شدید گرم مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت  9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی  ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع صاف، موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  آج  کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت  9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی  ہوائیں چل رہی ہے تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں