پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن خان نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ’’سیلیبریٹی کریئیٹر آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔
اس ایوارڈ کی نامزدگیوں میں درفشاں سلیم، حریم فاروق، نورے ذیشان، صبور علی اور ایمن خان شامل تھیں تاہم یہ اعزاز ایمن خان کے حصے میں آیا۔
اپنی اس کامیابی پر اداکارہ نے مداحوں اور سوشل میڈیا فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل بے پناہ محبت اور شکرگزاری کے جذبات سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کی مسلسل محبت اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ صرف میرا نہیں بلکہ آپ سب کا مشترکہ اعزاز ہے۔
View this post on Instagram
ایمن خان نے اپنے پیغام میں مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں اور پیار بھی بھیجا۔
اداکارہ کی اس کامیابی پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram
















