سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر قرارداد کے معاملے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تمام اسرائیلی آبادکاری سرگرمیاں فوری اور مکمل طور پربند کی جائیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 4 ہزار 750 رہائشی یونٹس کی منظوری یا پیش رفت تشویشناک رجحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ای ون منصوبہ دو ریاستی حل کے لیے بڑا چیلنج ہے فلسطینی اتھارٹی کی مالی رقوم کی بندش حکمرانی کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے۔ غزہ میں صورتحال انتہائی تباہ کن ہے۔ 90 فیصد سے زائد آبادی شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کےباوجود غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 981 فلسطینی شہید کئےجا چکے۔ فلسطینی بچوں سے متعلق کمیشن آف انکوائری کی حالیہ رپورٹ سنگین فردِ جرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مطالبہ ہےتمام اسرائیلی آبادکاری سرگرمیاں فوری اورمکمل طور پربند کی جائیں ۔ زمینوں کے الحاق، مکانات کی مسماری اور جبری بے دخلی کے تمام اقدامات فوری روکے جائیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی روکی گئی رقوم فوری جاری کی جائیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ غزہ میں فوری ، مستقل اور مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے ۔ 1968 سے پہلے کی سرحدوں پرآزاد ، خودمختار فلسطینی ریاست ہی امن کی واحد ضمانت ہے۔















