Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

بھارت میں چھ سالہ بلڈوزرمہم کے دوران 2,100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

انتہا پسند بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور مسلم املاک کو منہدم کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

معروف ترک نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی کے شالیمارباغ میں قائم مدینہ مسجد کورات کی تاریکی میں شہید کر دیا مقامی رہائشیوں نے مسجد کے اندرافراد کی موجودگی کے باوجود انہدامی کارروائی پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

امریکی نشریاتی ادارہ مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں چھ سالہ بلڈوزرمہم کے دوران 2,100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، 2020 کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version