Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بڑا ایکشن

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا بڑا ایکشن۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن کی ہدایت پر ضلع وسطی میں کارروائی کی گئی جہاں نارتھ کراچی سیکٹر 5 ڈی میں سرکاری اراضی پر قائم تعمیرات مسمار کر دی گئیں ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری راضی پر دکانیں اور گھروں کی تعمیرات کی گئی تھیں۔

ترجمان کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے کی اراضی پر جہاں بھی تعمیرات ہوگی وہاں آپریشن ہوگا ۔

ترجمان کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کا آپریشن جاری رہے گا۔

ترجمان کے ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں کے ڈی اے اور پولیس افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں