Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام؛ متعدد افغان طالبان ہلاک

پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی ناکام کوشش کی گئی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ پاک افواج نے مؤثرکارروائی میں جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل  ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہردراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں