سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27 کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 29 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 اکتوبر کو جاری کی جائے گی کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیلیں 12 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔
پاکستان بار کونسل اپیلوں پر سماعت اور فیصلہ 14 اکتوبر تک کرے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک ہے۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 15 اکتوبر کو شام 3:30 بجے جاری ہوگی سپریم کورٹ بار کے انتخابات اور ووٹوں کی گنتی 29 اکتوبر بروز جمعرات ہوگی۔
پولنگ کا وقت صبح 8:30 سے شام 5:00 بجے تک ہوگا، جس میں 1 سے 2 بجے تک وقفہ ہوگا انتخابات کے حتمی نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔















