Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے، ڈالر اور پیٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ سستا پیٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑادے گی۔

متعلقہ خبریں