اسلام آباد: ملکی آئل ریفائنریز کو جدید بنانے کے معاہدوں پر دستخط کل ہوں گے، منصوبوں سے تقریباً 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ریفائنریز کی جدید کاری کے معاہدوں کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، منصوبے 5 سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل ریفائنریز کی جدید کاری کے منصوبوں سے اعلیٰ معیار کے ایندھن کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 ستمبر کو آئل ریفائنریز کی جدید کاری سے متعلق معاہدوں کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفائنریز کی جدید کاری کے منصوبوں کے تحت تقریباً 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
منصوبوں کو 5 سال میں مکمل کیا جائے گا جس کے بعد اعلیٰ معیار کے ایندھن کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔



















