Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ ریاض میں قائم کیا جارہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے، وہ اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا سیکرٹریٹ ریاض میں قائم کیا جارہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود بطور سیکرٹری جنرل اس کی سربراہی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سیکرٹری جنرل کے طور پر اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔

متعلقہ خبریں