Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم نازک حالات میں اپوزیشن کے منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قوم نازک حالات میں اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وبا پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کے بروقت اورمؤثر اقدامات کے باعث کورونا وبا پر اپوزیشن کی پوائنٹ سکورنگ فلاپ رہی، بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصر صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ان لوگوں کا دوغلہ پن قوم دیکھ چکی ہے، مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو ہرموقع پر تنہا چھوڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں آئندہ بھی صرف ناکامی ہی آئے گی۔

متعلقہ خبریں