Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان  کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ  کراچی میں چوری، ڈکیتی اور جرائم میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 ماہ کے دوران 4 ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں شہریوں سے چھینی اور چوری کی گئی ہیں، موصول شدہ اعداد و شمار سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

خرم شیر زمان  نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، سندھ حکومت اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے، کراچی میں شہریوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان  نے مزید کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ میں گورنر راج وقت کی ضرورت ہے، کراچی میں امن برقرار رکھنا سندھ حکومت کے بس میں نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں