وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس مو قع پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI arrives in Tajikistan.
The Prime Minister was received by Tajik Prime Minister Kokhir Rasulzoda and was accorded a red carpet welcome at Dushanbe International Airport, Tajikistan.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/rNVBzOFRRR
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16 اور17 ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کررہے ہیں ۔
Prime Minister @ImranKhanPTI will embark on a two-day visit to Tajikistan today.
The PM is leading the Pakistani delegation for the meeting of Shanghai Cooperation Organization (#SCO) Council of Heads of State 2021 to be held on Sep 17 in Dushanbe.#PMIKinTajikistan pic.twitter.com/esg77CCQ3P
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاء کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف نے تاجکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، بزنس کانفرنس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال اس کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہاکہ تاجکستان کے دورے کے دوران افغانستان میں مستحکم اور جامع حکومت کے بارے میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی،وژن سینٹرل ایشیاء پاکستان کی فارن پالیسی کا کلیدی حصہ ہے، یہ دورہ اس کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم جب بھی بیرون ملک دورہ پر گئے، انہوں نے پاکستان کے عوام کا وقار بلند کیا، دورہ تاجکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی۔















