Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحصیل کمپلیکس سمبڑیال کے اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ کی فراہمی کے عمل کا جائزہ بھی لیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر موجود  لوگوں سے گفتگو کی اور اراضی ریکارڈ سینٹر سے متعلق شکایات اور تجاویز بھی سنیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرد ملکیت کا اجراء جلد از جلد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں موجود لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں عوام کی سہولت کیلئے 850 دیہی مراکز مال سروسز فراہم کررہے ہیں، پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اراضی ریکارڈ کی شہریوں کو دہلیز پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں