سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ لاہور میں شائقین کرکٹ اور ٹیموں کی آمدورفت کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹیموں کے روٹس کا جائزہ لیا جہاں منتظر مہدی نے قذافی اسٹیڈیم، پارکنگ اسٹینڈز اور ڈائیورشن پوائنٹس کا جائزہ بھی لیا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر تا 03 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں T20میچز کھیلے جائیں گے۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ 30 ایس پی صاحبان، 15 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ 80 انسپکٹرز، 135پٹرولنگ افسران اور 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔
منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے جبکہ شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 04 اسٹینڈز مختص ہونگے۔
سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔
منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی جبکہ شائقین کرکٹ میں پھول، بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا۔
سی ٹی او منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی جبکہ راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔


















