Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 18 روپے 88 پیسے تک کا اضافہ

سال 2021 کے  ساڑھے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 18 روپے 88 پیسے تک کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جنوری 2021 سے 15 ستمبرتک پیٹرول کی قیمت میں 17روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ جنوری سے اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بھی قیمت میں 9 روپے 80 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جنوری سے اب تک لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ جنوری سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 18 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے آٹھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ کیا گیا جبکہ ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران 3 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق سال 2021 میں اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 2  مرتبہ کمی کی گئی جبکہ یکم جنوری 2021 کو پیٹرول کی قیمت 106 روپے فی لیٹر تھی۔

ذرائع کے مطابق 16 ستمبر 2021 کو پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگئی ۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2021 کو ہائی اسپیڈ ڈیزل 110روپے 24 پیسے فی لیٹر کا تھا جبکہ 16 ستمبر کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر کی سطح پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2021 لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 71 روپے 81 پیسے تھی جبکہ 16 ستمبر کو لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 90روپے 69 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو مٹی کے تیل کی قیمت 73روپے 65 پیسے فی لیٹر تھی جبکہ 16 ستمبر 2021 کو مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 26 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں