Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کی جانب سے بلا وجہ تاخیر انتہائی بد انتظامی کے مترادف ہے ،مشتاق سکھیرا

مشتاق سکھیرا وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے بلا وجہ تاخیر انتہائی بد انتظامی کے مترادف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا نے ایف بی آر افسران کے خلاف جاری انکوائریز مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تفتیشی افسران کو قانون کے مطابق انکوائریز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرے ۔

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ 180 ایف بی آر افسران کے خلاف کرپشن اور نا اہلی کی انکوائریاں جاری ہیں ۔

مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ انکوائری آفیسر نے 60 روز میں افسران کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں کیں  جبکہ 60  روز مکمل ہونے کے بعد انکوائری آفیسر نے کسی کے خلاف تحقیقات نہیں کیں ۔

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے بلا وجہ تاخیر انتہائی بد انتظامی کے مترادف ہے ۔

مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر انکوائری آفیسر سے جواب طلبی کرے جبکہ ایف بی آر آفیسرز کے خلاف کارروائی کا مرکزی نظام تشکیل دے ۔

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر انکوائری آفیسرز 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

متعلقہ خبریں