آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایف بھی آر کی غنڈہ گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں شاہد نزیر چوہدری، سہیل محمود بٹ، عبدالودود علوی، میاں خلیل عبیر، اقبال خان، آغا عدنان، رضوان بٹ،خ عرفان اقبال، عمر جاوید بٹ، اشفاق بٹ، سہیل پوما، شبیر مقبول، زوالفقار بھٹی، عامر مرزا،علی نصرت بٹ اور شیخ اسرار بھی موجود تھے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا، ایف بی آر سے مذاکرات ہمارے وقت کا ضیاع نکلا، قانون سازی کے لئے صدارتی آرڈیننس کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے، محکمہ خزانہ کی قائمہ کمیٹی ہمارا موقف سنے، ہمارے جائز مطالبات کے تحت صدارتی آرڈیننس میں ترامیم کی جائیں۔
نعیم میرنے کہا کہ26 اکتوبر کو فیض آباد چوک راولپنڈی میں احتجاج ہوگا، تاجر اپنا ، بستر، پانی، چھتری، دوائیاں و دیگر اشیا ضروریہ ساتھ لائیں، تاجر رات گاڑیوں اور کوسٹرز میں گزارنے کا اہتمام بھی کرکے آئیں۔
انکا کہنا تھا کہ موبائل واش روم کنٹینر کا انتطام موجود ھوگا، پانی کا کنٹینر بھی احتجاجی مقام پر موجود ہوگا، روڈ سائیڈ پر موبائل تندور بھی لگائے جائیں گے، کھانا پکانے اور مہیا کرنے کا انتظام راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کرے گی، شادی ہالز ایسوسی ایشنز راولپنڈی نے رات سونے کے لئے مارکیاں دینے کی پیش کش کی ہے، دھرنا مسلسل جاری رھے گا یا مخصوص اوقات ھونگے فیصلہ بعد میں کریں گے۔
نعیم میرنے مزید کہا کہ فیض آباد چوک مکمل بند کردیں گے، پوائنٹ آف سیلز کا نظام نہیں چلنے دیں گے، حکومت کو کالا قانون واپس لینا ھوگا، پراپرٹی ٹیکس کا معاملہ بھی ابھی تک ہوا میں ہے۔














