Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں  پوٹینشل موجود ہے ، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں  پوٹینشل موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ڈیجیٹل اوشن کے سی ای او یانسی سپرول کی ملاقات ہوئی جس میں یانسی سپرول نے پاکستان میں  کاروبار کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں یانسی سپرول نے کاروباری معاملات اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ڈیجیٹل اوشن کے کردار سے آگاہ کیا جبکہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، میڈیم اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایس ایم ایز کو فعال اور سرمایہ کاری کے بارے بھی آگاہ کیا۔

یانسی سپرول نے کہا کہ کمپنی نے حال ہی میں کلاؤڈ ویز پاکستان حاصل کیا ہے، پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے نوجوانوں کی آئی ٹی میں صلاحیتوں کو بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ اسحاق ڈار کی جھنجلاہٹ سے آئی ایم ایف نالاں

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یانسی سپرول کے منصوبے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں  پوٹینشل موجود ہے، موجودہ حکومت  معاشی ترقی میں کردار بڑھانے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو وسعت دینے کی خواہشمند ہے۔

مزید کہا کہ حکومت ڈیجیٹل اوشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے

ملاقات میں معاونین خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ،طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں