امریکہ کی معروف الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اس نے 2022 میں ریکارڈ 1.3 ملین گاڑیاں فراہم کیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ سال ریکارڈ 1.3 ملین گاڑیاں فراہم کیں، جو 2021 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔
یہ 2022 کے آخری تین مہینوں میں کمپنی کی جانب سے 4 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ گاڑیاں فراہم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
تاہم ٹیسلا کی جانب سے سال 2022 میں 4 لاکھ 30 ہزار گاڑیوں کا ہدف پورا نہیں کی گیا.
سال 2023 میں موٹر انڈسٹری کو سست مانگ کا سامنا کرنے کی توقع ہے کیونکہ ممکنہ صارفین سود کی بڑھتی ہوئی شرحوں اور کساد بازاری کے خدشات سے پریشان ہیں۔
سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے سرمایہ کاروں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کے باوجود انہیں کووڈ اور سپلائی چین کے اہم چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیسلا کو چند ہفتوں میں تیسری بار گاڑیاں واپس منگوانی پڑ گئیں
جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ٹیسلا کمپنی پر 2.2 ملین ڈالرز کا جرمانہ کریں گے، کیونکہ کمپنی نے کم درجہ حرارت میں اپنی الیکٹرک کاروں کی کم ڈرائیونگ رینج سے متعلق صارفین کو پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا۔
کوریا فیئر ٹریڈ کمیشن نے کہا کہ کمپنی نے ایک ہی چارج پر اپنی کاروں کی ڈرائیونگ رینجز، پٹرول گاڑیوں کے مقابلے ان کے ایندھن کی لاگت کی تاثیر کے ساتھ ساتھ اس کے سپر چارجرز کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔




















