وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ان کا انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشین ہم منصب سے گفتگو کرکے بہت مسرت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گفتگو میں انڈونیشیا نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار بھی کی جبکہ موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کانفرنس کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
Pleasure talking to FM @Menlu_RI of Indonesia today. Appr 🇮🇩solidarity, cont support for flood affectees & climate resilient 🇵🇰 Exch views on bil.& global issues of mutual interest incl. Afghanistan. Reaff committ to strength🇵🇰🇮🇩 rels; work together for women rights & empowerment pic.twitter.com/BWX8fKRg3T
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 3, 2023
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گفتگو میں دوطرفہ اور عالمی معاملات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اور پاک، انڈونیشیاء تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی سفیر کی ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مزید کہا کہ اس موقع پر دونوں جانب سے خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

















