Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان حکومت کا پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگردوں  کو ہلاک کردیا گیاہے۔

تفصیلات  کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان  ذبیح اللہ مجاہد  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ  کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا  اور ان کے تین ٹھکانے  بھی تباہ کر دیے ۔

مزید پڑھیں: جلال آباد: پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز کابل میں آپریشن کیا جس میں 7 دہشتگرد گرفتار کیے گئے ۔ گرفتار دہشتگردوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ  اس کے علاوہ گزشتہ رات صوبہ نمروز میں بھی آپریشن کیا گیا۔ داعش کے اہم رکن موسیٰ سمیت 3  اراکین کو کارروائی میں ہلاک کردیا۔ واقعہ نانگرہار صوبے کے ضلع درنور کے گاؤں شمل میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی سفارتی اہلکاروں سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ  داعش کے دہشتگرد پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔انہوں نے مزید دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی  بھی کر رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں