Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا ’خشک مچھلی‘ صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے؟

کراچی میں تازہ مچھلیوں کے ساتھ ساتھ سوکھی خشک مچھلیاں بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ خشک مچھلی کا ذائقہ بہت عمدہ ہے۔ اس کے علاوہ ان کا ذائقہ تازی مچھلیوں سے مختلف ہوتا ہے۔

سوکھی مچھلی کے سر ، پر اور دم کو علیحدہ کر کے اسے گرم پانی سے دھو کر کھایا جاتا ہے

کیا خشک مچھلی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے؟

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق غذائیت کے پہلوؤں سے، خشک مچھلی اعلیٰ قسم کی پروٹین، صحت مند فیٹی ایسڈز پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں لانگ چین اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں اور یہ ضروری غذائی اجزاء کا ایک انوکھا ذریعہ بھی ہوتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: مضر اثرات سے بچنے کیلئے کونسی ’مچھلی‘ کتنی مقدار میں کھائیں؟

عام طور پر، خشک مچھلی ایک لذیذ اور معدے کے لیے صحت بخش غذا ہے جو کہ دوسرے جانوروں کے پروٹین جیسے گائے کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ پروٹین اور کم کیلوریز فراہم کرتی ہے۔