Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 865 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں