گوریلا کے صبح سویرے ہیرو بن کر تیار ہونے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب کر لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گوریلا صبح کے وقت اپنا ہاتھ دھونے میں مصروف ہے۔
https://twitter.com/i/status/1611855436797607936
اس سے قبل شرارتی گوریلا کی ڈانس کرنے کی ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا تھا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں گوریلا کو ایک ٹپ میں نہانے کے بجائے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ گوریلا بہت مگن ہو کر ڈانس کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوریلا صاحب اپنی مستی میں سوار ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانوروں کی محفل کے لیے بہترین ڈانسر تیار ہے۔
دوسری جانب گوریلا کے حوالے سے یہ بات مشہورہے کہ یہ وہ جانور ہے جو اپنے سینے کو پیٹ کر دوسرے جانوروں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ بہت طاقتور ہیں۔




















