پنجاب کی سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے اور ایسے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی لاہور میں پڑاؤ ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا آج انتہائی اہم اجلاس ہوا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ تو نہیں لیا لیکن حکومتی اراکان نے اپوزیشن کے شور شرابے میں متعدد بل پاس کرادیے۔
ایسے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ آج پنجاب اسمبلی میں 17 بل پاس ہوئے اور ن لیگ گنتی سے بھاگتی رہی، اگر اپوزیشن کے پاس گنتی پوری ہوتی تو آج قانون سازی روک کے دکھاتے، ایک اور شکست نون لیگ کا مقدر ٹھہری۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھے گے، آصف زرداری
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں پڑاؤ ڈال دیا۔ آصف زرداری نے سندھ حکومت کے اہم وزیر ناصر شاہ کو فوری لاہور طلب کرلیا۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق ناصر شاہ کو اہم ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔ بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

















