Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

83 سالہ خاتون کی کیرم کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو

عمر رسیدہ خاتون کی کیرم کھیلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر ایک 83 سالہ خاتون کی کیرم کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا تعلق پونا سے ہے۔

83 سالہ خاتون کی اس ویڈیو کو ان کے پوتے نے پوسٹ کیا ہے جنہوں نے کیرم ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔

خاتون کے پوتے اکشے مراٹھے نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اکشے مراٹھے نے بتایا کہ انہوں نے پونے کے آل مگرپٹہ سٹی کیرم ٹورنامنٹ میں ڈبلز کے زمرے میں طلائی تمغہ اور سنگلز زمرے میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/773062/

ایک اور ٹویٹ میں مسٹر مراٹھے نے اپنی اور اپنی ”آجی” کے ساتھ بورڈ گیم کھیلتے ہوئے دو تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل  میڈیا پر مقبول ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پردادی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

دادی اور پوتے کی کیرم کھیلنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو واقعی بہت اچھی ہے۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ عمر کے اس حصے اس طرح کی سرگرمیاں ذہن کو تروتازہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو تیزی سے سوشل میڈیا  صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی  ہیں۔

متعلقہ خبریں