Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ آج نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی)  میں   مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستانے 6 وکٹ سے جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 79 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی سیریز میں واپسی، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

  سیریز کے تمام میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ  ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہونا ہے اور پاکستان کو میگا ایونٹ سے قبل کم از کم 9 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور اے سی سی ایشیا کپ کھیلنا ہے۔

متعلقہ خبریں