Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

نائب کپتان شان مسعود اور  محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ امام الحق دوبارہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے بعد میچ نہیں کھیل رہے جبکہ نسیم شاہ کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان : شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، محمد حسنین

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ:  فن ایلن، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن

 مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی سیریز میں واپسی، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

واضح رہے کہ  دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستانے 6 وکٹ سے جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 79 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں