Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ولایتی کوچ سے دیسی کوچ بہتر ہے، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مقامی کوچز کو غیر ملکی کوچز پر ترجیح دی جائے۔

ایک مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کے بجائے مقامی کوچز کو ترجیح دی جائے اور کوچ کی تقرری سے قبل ان کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے۔

نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے مصباالحق نے کہا اگر انہیں کوچ بننے کی پیشکش ہوئی تو وہ پہلے حالات کا تجزیہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی توجہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر ہے اور اس بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے دلیل دی کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دیا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے پیدا ہونے والے بہت سے کھلاڑیوں نے پاکستان کی خدمت کی۔

علاوہ ازیں مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی تعریف کی کہ انہوں نے بطور چیف سلیکٹر اسامہ میر جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کیا۔

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ 2022 میں غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان آنے سے انکار کرنا بورڈ کی ناقص منصوبہ بندی تھی، پاکستان کا دورہ کرنے والی غیر ملکی ٹیموں آرام دہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں