نیند کو بہتر کرنے کے لیے ماہرین کی طرف سے بے شمار تجاویز پیش کی جاتی ہیں لیکن پھر بھی بڑھتی عمر کے ساتھ نیند کا دورانیہ بھی بدلتا رہتا ہے۔
اگر آپ بھی نیند نہ آنے سے پریشان رہتے ہیں؟ تو اس کا آسان اور دلچسپ حل جانیے۔
سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ سونے سے قبل پرتجسس تھرلر ٹی وی ڈرامے یا شوز دیکھنے سے بے خوابی کے مسئلے کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
Fribourg یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پرتجسس شوز کو دیکھنے سے نیند کے معیار پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ نیند نا آنے کی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں؟ یہ طریقے آزمائیں
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دستاویزی پروگرامز دیکھنے والوں کے مقابلے میں پرتجسس شوز دیکھنے والے بستر پر جاکر جلد سوجاتے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ ان کے خیال میں پرتجسس مواد دیکھنے والوں کے لیے زیادہ دلچسپ ہوتا تھا جبکہ دستاویزی پروگرامز دیکھنے سے بیزاری کے باعث ممکنہ طور پر نیند متاثر ہوتی ہے۔




















