پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر حسنات شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے فواد چوہدری اسعد عمر شاہ محمود قریشی آج ملاقات کریں گے ۔
پیر امیر امین الحسنات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کریں گے جبکہ مرکزی قائدین ان کا خیر مقدم کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیرحسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے،شاہ محمود قریشی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر محمد امین الحسنات آج دوپہر بھیرہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے
اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے حسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر صاحب اور ان کے خاندان کا سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان میں اثر و رسوخ تھا۔
سابق وزیربرائے مذہبی امور اورنون لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائ اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2023
اس حوالے سے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیرحسنات شاہ کا دینی اور مذہبی حلقوں میں ایک مقام ہے اور اُن کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے۔
خیال رہے کہ پیر امیر امین الحسنات بھیرہ کی بڑی شخصیت ہیں ان کے ہمراہ درجن بھر اراکین بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے اعتماد کے ووٹ میں حکومت کو مشکلات ہوسکتی ہیں ۔
پیر حسنات شاہ جو 2013-18 سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سابقہ دور میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

















