Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کے نئے قمری سال کے تہوار کی تاریخ

چین میں ہر سال نئے قمری سال کے آغاز پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ تہوار منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے قمری سال کا یہ تہوار روایتی قمری شمسی کیلنڈر کے آغاز پر منایا جاتا ہے جسے چین میں نئے سال یا بہار کے تہوار کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ چین میں سب سے اہم تہوار ہے اور یہ جنوبی کوریا (جہاں اسے سیولل کے نام سے جانا جاتا ہے) اور ویتنام میں (ٹیٹ کے طور پر) بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

اس تہوار کے اثرات سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، اور دوسرے ممالک میں پڑتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں چینی لوگ آباد ہیں۔

قمری نئے سال کی تقریباً 3500 سال کی تاریخ ہے، قمری نئے سال کے بارے میں ایک بہت پرانی داستان آج بھی مشہور ہے کہ نیان نامی عفریت ہر نئے قمری سال کی شام گاؤں والوں پر حملہ کرتا تھا۔

Lunar new year, Chinese New Year 2023 , Year of the Rabbit , Chinese  Traditional 6628455 Vector Art at Vecteezy

نیان درندے کو بھگانے کے لیے لوگوں نے اونچی آواز، آگ اور سرخ رنگ کا استعمال کیا، اس تہوار میں ان عناصر کے ساتھ تقریبات آج تک محفوظ ہیں۔

چین کے قمری کیلنڈر میں سال کے 12 مہینے کسی نہ کسی جانور کے نام سے منسوب ہوتا ہے جس کی ترتیب میں چوہا، بیل، شیر، خرگوش، ڈریگن، سانپ، گھوڑا، بکرا، بندر، مرغ، کتا اور خنزیر شامل ہے۔

رواں سال کا تہوار خرگوش کے شروع ہو رہا ہے، چینی روایت میں خرگوش خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے اس سال غیر معمولی طور پر بڑے پیمانے پر تہوار کی تقریبات جاری ہیں۔

When is Chinese New Year 2023? Date of lunar new year, meaning of this  year's animal and how it's celebrated

زیادہ تر ممالک میں قمری سال کے ان مہینوں کی نشانیاں چینیوں سے ملتی جلتی ہیں، لیکن کچھ ممالک میں کچھ جانوروں میں فرق ہے۔

ویتنام کے قمری سال کے مہینے چینی مہینوں سے مشابہت رکھتے ہے سوائے اس کے کہ دوسرا جانور بیل کی بجائے بھینس ہے اور چوتھا جانور خرگوش کی بجائے بلی ہے۔

تھائی لینڈ کے قمری سال میں کوئی ڈریگن نہیں ہے بلکہ ایک ناگا ہے جو ایک بڑے سانپ کی طرح لگتا ہے۔

چین میں نئے قمری سال کا تہوار مناتے وقت ڈریگن کے خاکے بنائے جاتے ہیں جو نیان نامی درندے سے مطابقت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں