Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبہ تشددکیس؛ اسکول کو جرمانہ اور رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش

نجی اسکول میں چارطالبات کا ہم جماعت طالبہ پرتشدد کے معاملے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ میں کہا کہ واقعہ ڈی ایچ اے فیز 04 کے ایک نجی اسکول کے کیفے ٹیریا کے باہر پیش آیا۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ چارطالبات نے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کیا، اسکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے۔ اسکول کے کیفے ٹیریا کے داخلی راستے پر کیمرے نصب نہیں۔ لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔ واقعہ اسکول سے باہر اسٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شئیر کرنے پر پیش آیا۔

 انکوائری افسران نے اسکول کو چھ لاکھ روپے کا جرمانہ کرنے اور اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کر دی۔

انکوئری افسران کی جانب سے تشدد کرنے والی طالبات کے نام اسکول سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

سی ای او ایجوکیشن لاہورنے اپنی انکوائری رپورٹ کو ڈی سی لاہور کو ارسال کردی۔ ڈی سی لاہور کل سفارشات کی روشنی میں اسکول کی رجسٹریشن کو معطل کرنے یا جرمانہ کا فیصلہ کریں گے۔

ڈی سی لاہور نے سی ای او ایجوکیشن کو تشدد کے واقعہ کے بعد فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب طالبہ پرساتھی طالبات کے تشدد کے واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے مدعیہ سمیت 5 پانچ لڑکیوں کو اسکول سے نکال دیا۔

اس سے قبل لاہورکی مقامی عدالت نے طالبہ پرساتھی لڑکیوں کے تشدد کے معاملے میں تین طالبات کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

متعلقہ خبریں