سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مسترد کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور نے اس بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی سے نفرت، سابق آرمی چیف ساتھ دینے والا اور رجیم چینج کی سازش میں ملوث تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگران وزیر اعلی کے تصور کی نفی کرتی ہے، آج پاکستان میں انصاف اور اخلاقیات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
Lahore rejects this corrupt caretaker CM, a virulent PTI hater & one of the players with ex-COAS, the main architect of regime change conspiracy. His appointment negates the very concept of neutral caretakers. Today there is a complete mockery of justice, ethics & morality in Pak pic.twitter.com/58Tuhy1RXa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 24, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا جب کہ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
دوسری جانب محسن نقوی کے بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خدشات درست ثابت ہونے لگے، نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آتے ہی پنجاب میں متنازعہ تعیناتیاں شروع کردیں۔

















