Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آفیسر بن کر لوٹنے والا نوسر باز رنگے ہاتوں گرفتار

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا آفیسر بن کر ریٹیلرز کو لوٹنے والا نوسر باز پکڑا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں منیر نامی نوسر باز بے نظیر یرانکم سپورٹ ریٹیلرز سے 50 ہزار کی ڈیمانڈ کر رہا تھا، ریٹیلر کا اس حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ کو آگاہ کرتے ہی عملہ بروقت موقع پر پہنچ گیا اور جانچ پڑتال کرنے پر نوسر باز جعلی آفیسر ثابت ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منیر نامی نوسر باز بنیظر انکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلر سے 50 ہزار کی ڈیمانڈ کر رہا تھا اور رقم دینے سے انکار کرنے پر دکان سیل کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس کو اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا  علاوہ ازیں اس کے پاس سےجعلی شناختی کارڈ اور متعدد موبائل سمیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں جس کے بعد تھانہ سٹی نے نوسر بازی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں