Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مہنگا ہونے سے تمام چیزیں مہنگی ہوجائیں گی،فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مہنگا ہونے سےتمام چیزیں مہنگی ہوجائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مہنگا ہونے سے پٹرول، ڈیزل، ٹرانسپورٹیشن، کھانے پینے کی اشیا ضروریہ، بجلی، صنعتوں میں تیار ہونے والی تمام مصنوعات، خام مال کی درآمدات اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے سے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم مزید 4100 ارب روپے بڑھ جائے گا۔

متعلقہ خبریں