Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکمرانوں کی بے حسی نے آج عوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی نے آج عوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے آج عوام کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں ہے، پہلے مزدور پریشان ہوتا تھا اب کارخانہ دار بھی پریشان ہے جبکہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے پورا پاکستان پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ سے زائد آبادی کا جنوبی پنجاب شدید غربت کی زد میں ہے جبکہ اب ہر جوان کے پاس ماسٹرز کی ڈگری ہے مگر نوکری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سارا دن محنت کے باوجود بچے بھوکے سوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام آدمی بھی رو رہا ہے وزیراعظم اور وزیر خزانہ بھی رو رہا ہے، تمام موجودہ اور سابقہ وزرائے اعظم رو رہے ہیں تو پھر ان حالات کا زمہ دار کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک سیاسی اور اخلاقی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ آج پھر پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، وزیر خزانہ نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے آٹا مہنگا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر تحریک انصاف کا ہے، وزیر اعظم پی ڈی ایم کا ہے اور وزیر خارجہ پی پی کا ہے، چہرے بدل رہے ہیں لیکن نظام تبدیل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا احتساب کوئی نہیں کرسکتا یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ان کی گاڑی لال سگنل پر نہیں رکتی، ان کے بیمار ان ہسپتالوں کے لیے میں نہیں آتے جو آپ کے ہسپتال ہیں اور آپ ٹیکس دیتے ہیں تو ان کے کارخانے شوگر ملزُ میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ چند مٹھی بھر لوگ پاکستانی عوام کو غلام سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بار بار امریکہ گئے لیکن ایک مرتبہ بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے بات نہیں کی، یہ حکمران دختر فروش، وطن فروش اور ضمیر فروش ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا اختلاف ایک بات کا ہے کہ دودھ کا فیڈر میرے منہ میں ہو جبکہ جب یہ فیڈر عمران خان کے منہ میں آتا ہے تو نواز شریف روتا ہے اور جب یہ فیڈر شہباز شریف کے منہ میں ہوتا ہے تو عمران خان روتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان ناکام نہیں قیادت ناکام ہوئی ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ کتنی بار کیا پی پی نے کیا ن اور تحریک انصاف نے کیا لیکن آج تک صوبہ نہیں بنا جھوٹ کی سیاست کو ہم مسترد کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اب انہیں الیکشن کے میدان میں شکست دینی ہوگی اور ہم آئیں گے تو سود کا نظام ختم کریں گے عشر کا نظام قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بنجر زمینیں نوجوانوں میں تقسیم کریں گے، ہم کھاد بھی دیں بیج اور ٹریکٹر بھی دے کر ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے، ہم زرعی جہاد کریں گے، اس ملک کو سربز پاکستان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کا آخری آپشن جماعت اسلامی ہے، سراج الحق

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار ملنے تک بےروزگاری الاؤنس دیں گے۔، نوجوانوں کو سکلز دیں گے اور کھیلوں کے میدان دیں گے کیونکہ کھیلوں کے میدان ہونگے تو ملک میں ادویات کی ضرورت نہیں رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہر ستر سال کے بزرگ مرد ہو یا عورت ہو اسے بزرگ الاؤنس دیں گے۔

متعلقہ خبریں