پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وکلاء کے ذریعے ایف آئی اے کو خط بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خط میں لکھا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بوگس ہیں، وزیر آباد میں حملے کے بعد نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے، کسی باضابطہ انکوائری کے بغیر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ 2013 کی ٹرانزیکشنز پرانا معاملہ ہے، بینکوں سے ریکارڈ کیلئے وقت چاہیے، بارہا درخواست کی جا چکی ہے تفتیشی ٹیم زمان پارک آجائے، ایف آئی اے ان حالات کو مدنظر رکھے۔
واضح رہے کہ عدالت نے 31 جنوری تک عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
ضرور پڑھیں؛ نوے روز میں الیکشن ہونا آئینی تقاضا ہے، عمران خان

















