Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کانگو، پوپ کے استقبال کے لیے 10 لاکھ لوگ ایئرپورٹ پہنچ گئے

پوپ فرانسس کے کانگو کے دورے پر ان کے استقبال کے لیے 10 لاکھ لوگ ایئرپورٹ پر جمع ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ کانگو کے باشندے پوپ فرانسس کے افریقہ کے اپنے تازہ ترین سفر کے لیے کنشاسا کے این ڈولو ہوائی اڈے پر پہنچے۔

Pope Francis in DRC

پوپ فرانسس کے ملک کے دورے کے دوسرے دن بدھ کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں پوپ کے اجتماع میں شرکت کے لیے گانے اور رقص کرنے والے عبادت گزاروں کا لاکھوں کا مجمع ایئرپورٹ پر جمع تھا۔

کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے ایئرپورٹ پر پوپ فرانسس کے استقبال کے لیے لوگ ایک دن قبل ہی جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔

Pope Francis in DRC

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق تقریباً 15 ملین لوگوں کی آبادی والے کنشاسا میں سڑکیں اور میدان پوپ پوپ فرانسس کے استقبال کے لیے آنے والے لوگوں سے بھری پڑی تھیں۔

جیسے ہی ہجوم تیز دھوپ اور سخت سیکیورٹی میں ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوا، 700 کوئر گلوکاروں نے تہوار کے ماحول میں ریہرسل کی، جبکہ لاکھوں لوگوں نے رقص کیا اور جھنڈے لہرائے۔

Pope Francis in DRC

یاد رہے کہ 86 سالہپوپ فرانسس افریقہ کے چھ روزہ دورے کے پہلے مرحلے پر ڈی آر سی پہنچے تھے جس میں جنوبی سوڈان بھی شامل ہوگا۔

پوپ فرانسسکے گزرتے ہی پوپ موبائل کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت بڑا ہجوم بھی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔

واضح رہے کہ کانگو افریقہ کا سب سے زیادہ کیتھولک ملک جو بیلجیئم کی سابق کالونی بھی ہے، کانگو کا حجم براعظم مغربی یورپ کے برابر ہے۔

Pope Francis in DRC

ویٹی کن کے مطابق ڈی آر سی میںپوپ فرانسس کے پیروکار ملک کی مجموعی آبادی کا 49 فی صد ہیں۔

کنشاسا کے صدارتی محل میں سیاست دانوں اور معززین سے خطاب کے دوران،پوپ فرانسس نے معاشی نوآبادیات کی مذمت کی جس نے ڈی آر سی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

کانگو قیمتی معدنی ذخائر کے باوجود دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے جس کے دو تہائی لوگ یومیہ 2 ڈالر سے بھی پر گزارہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں