Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران تقرر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران تقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 86 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں شفاف انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران تقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ہر اختیار استعمال کرے گا، چیف الیکشن کمشنر

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل افسران کی فراہمی کیلئے رجسٹرار لاہور اور رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس 7 فروری کو طلب کرلیا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آئی جی پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کو انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق پر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس مورخہ 9 فروری 2023 کو ہوگا جس میں سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق کے ابتدائی ڈرافت پر تجاویز لی جائیں گی۔

اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخوں سے متعلق بھی مشاورت کی۔

متعلقہ خبریں