چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ نوجوانوں کمانڈوز اہلکاروں کو سیکیورٹی پر لگایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کی دیواروں اور اطراف کا جائزہ لیا جائے۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ اوررینجرز حکام نے بھی شرکت کی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی بیس سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں سیکیورٹی کے مسائل ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کیا جارہے ہیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سندھ کو ٹیکنالوجی بیسڈ تجاویز دی تھیں۔ حکومت سندھ نے کافی تجاویز پر کام کردیا ہے ، کبھی کبھی سیکیورٹی کے مسائل وسائل کی کمی بھی آڑے آتی ہے۔
شیخ رشید کی گرفتاری اور ٹریفک پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے والی خاتون کی گرفتاری سے متعلق سوال پر آجی جی سندھ نے دونوں سوالوں کا جواب دینے سے گریزکیا اور کہا کہ آج سیکیورٹی کی میٹنگ تھی، سیکیورٹی پر بات ہوگی۔

















