Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منیر اکرم نے پشتون ثقافت کے حوالے سے متنازع کلمات پر معافی مانگ لی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے پشتون ثقافت کے حوالے سے متنازع کلمات پر معافی مانگ لی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے پشتون ثقافت کے حوالے سے متنازع کلمات ادا کیے تھے جس پر انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر معافی مانگ لی ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ’افغانستان پر انسانی حقوق کی بریفنگ میں میرے کلمات سے ہونے والی دل آزاری پر میں معذرت خواہ ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم تک رسائی  کے حق سے انکار نہ تو اسلام میں ہے اور نہ ہی پشتون ثقافت میں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان پر انسانی حقوق کی بریفنگ کے دوران منیر اکرم نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو طالبان اور پشتون کلچر کا حصہ قرار دیا تھا۔

ان کے اس بیان کے بعد ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر ان کے کلمات کے حوالے سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

متعلقہ خبریں